القلم اشتیاق فونٹ
AlQalam Ishtiaq Font
محترم اہل قلم السلام علیکم ـ ـ ـ ـ فونٹ سازی اور اردو یونی کوڈ فونٹس کی فراہمی میں القلم کی خدمات کو آج بھی قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے اور یقینا آئندہ بھی نظر استحسان سے دیکھا جائے گا ـ اور اس کا کریڈٹ یقینا ہمارے ان دوستوں کو جاتا ہے جو القلم کے پلیٹ فارم سے فونٹ سازی کے میدان میں متحرک و سرگرم ہیں ان میں سے اشتیاق علی قادری کا نام اور کام دونوں اب کسی تعارف کے محتاج نہیں رہے القلم اور اردو محفل دونوں پر اشتیاق علی قادری کی خدمات کا اعتراف اپنے اپنے رنگ میں کیا جا رہا ہے اور ان پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے جا رہے ہیں ـاسی سلسلہ میں ایک فونٹ ان کے نام سے بھی منسوب کیا جا رہا ہے اس فونٹ کی بنیادی اشکال پر کچھ کام میں نے کیا ہے تاہم بقیہ تمام کام اشتیاق علی قادری نے ہی مکمل کیا جب فونٹ کو ریلیز کرنے کا مرحلہ آیا اور اشتیاق علی کو بتایا گیا کہ یہ فونٹ ان کے نام سے منسوب ہوگا تو انہوں نے انتہائی کسر نفسی کا اظہار کرتے ہوئے منع کیا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جو شخص دوسرے لوگوں کے ناموں سے فونٹ بنا کر محبتیں سمیٹ رہا ہے اس کے لیے بھی القلم کی جانب سے ایک تحفہ ہونا چاہیئے
| فونٹ ساز | فونٹ کا حجم | کیفیت | فونٹ کا نام |
| محمد اشتیاق علی قادری | (97 کلوبائٹ) | اردو عربی اور فارسی سپورٹ کے ساتھ | القلم اشتیاق فونٹ |
An other beautiful URDU Unicode Font with Arabic, Urdu and Persian support
| Created by: | File Size | Remarks | Font Name |
| M. Ishtiaq Ali Qadree | (97 kb) | Arabic, Urdu,Persian | AlQalam Ishtiaq Font |

1 comment
اشتیاق علی قادری
March 3, 2010 at 1:18 PM (UTC 6)
سب سے پہلے تو میں اپنے پروردگار عظیم اللہ تبارک و تعالی غفور و رحیم کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھ میں اردو کی محبت پیدا کی اور مجھے اس مقام تک پہنچایا۔ اور آقائے دو جہان محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ وسیلہ سے اتنی عزت بخشی۔
میں نے اردو کے لیے آج تک جتنا بھی کام کیا ہے ۔ نہایت پر خلوصی اور دیانتداری اور جہاں تک مجھے علم تھا میں نے کیا ۔ اور مزید اللہ سے دعا ہے کہ مجھے ہمت عطا فرمائے کہ میں اردو کی مزید خدمت کروں۔
میں اللہ تبارک و تعالی کا جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے۔
اردو محفل اور القلم اور بالخصوص ان احباب کا بھی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے فونٹ سازی میں میری مدد کی اور ابھی تک کر رہے ہیں۔ میں روز نت نئی تکنیک سے روشناس ہوتا ہوں اور ان احباب میں خاص طور پر شاکر القادری صاحب کا ذکر لازما کروں گا ۔ انہی کی کاوش کی وجہ سے میں یہاں تک پہنچ پایا۔ ورنہ مجھ نا چیز کی اوقات ہی کیا تھی ۔
اللہ تعالی میرے استاد محترم جناب شاکر القادری صاحب کے علم میں عمل میں برکتیں نازل فرمائے۔
اردو محفل اور القلم زندہ باد۔