از
القلم
بروز
جنوری ۲۸ ، ۲۰۱۰ |
5 تبصرے

Loading ...

میں یہ اعلان کرتے ہوئے دلی مسرت کے احساس سے معمور ہوں کہ
القلم انتظامیہ نے القلم اور اردو محفل کے رکن
اشتیاق علی قادری
جنہوں نے فونٹ سازی کے میدان میں انتہائی فعال کردار ادا کرتے ہوئے اردو کے شائقین کو
کئی نئے اور خوبصورت فونٹس کا تحفہ دیا ہے
کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سال 2009ء کے لیے
القلم ایوارڈ برائے فونٹ سازی
پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اولاً تو میں اس فیصلہ کے لیے القلم انتظامیہ کے تمام اراکین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس ایوارڈ کی ادائیگی کی مظوری دی ثانیاً میں القلم انتظامیہ اور تمام اراکین القلم کی جانب سے
اشتیاق علی قادری
کو
القلم ایوارڈ برائے فونٹ سازی 2009ء
ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
Popularity: 19%
متعلقہ موضوعات :
- القلم تفسیر فونٹ
- القلم اشتیاق فونٹ
- القلم طاہر فونٹ
- فونٹ سازی مسائل، مشکلات اور تجاویز
اشتیاق علی قادری صاحب کو مبارک ہو
بہت مبارک ہواشتیاق علی قادری۔ آپ واقعی کمال کرتے ہیں!
السلام و علیکم
اشتیاق قادری بھائی
بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
بے شک، آپ کی فونٹ سازی میں خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
اسکے ساتھ ساتھ دیگر فانٹ ساز بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جنکی محنتوں سے ہمیں رنگا رنگ فونٹ میسر آئے
اللہ ان کی صلاحیتوں میں اور اضافہ فرمائے۔ اور انہیں اپنی بہترین رحمتوں میں رکھے۔ آمین، ثم آمین
سب سے پہلے تو میں اس رب کریم ذوالجلال والاکرام کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اتنی ہمت دی کہ میں اردو کی خدمت کرسکوں ۔ اللہ تعالی میری اس حقیر سی خدمت کو قبول و منظور فرمائیں۔ اور میری یہ دعا ہے کہ میں اسی طرح اردو زبان کی ترقی کے لیے کام کرتا رہوں۔
اس سلسلے میں میں القلم فورم اور اردو محفل کا بھی بہت شکر گزار ہوں کہ مجھ جیسے گناہ گار انسان کو اتنی عزت بخشی ۔ میں القلم انتظامیہ ، منتظمین اور دیگر ارکان کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور اس مقام تک پہنچایا ۔ میری اللہ تعالی عزو جل سے دعا کہ القلم اسی طرح ترقی کی منازل طے کرے اور اردو کی خدمت میں ایک اہم مثال کے طور پر دنیا کے سامنے آئے۔
آخر میں ان تمام دوستوں اور اراکین کا بھی بہت شکر گزار ہو جنہوں نے مجھے اس ایوارڈ کے قابل سمجھتے ہوئے اتنی عزت دی ۔
اس ایوارڈ پر مجھے اتنی خوشی ہو رہی ہے کہ میں بتا نہیں سکتا ۔ بس میری یہی خواہش تھی کہ اردو کی دنیا میں میرا بھی نام شامل ہو ۔ اور اللہ تعالی نے میری یہ خواہش پوری کی ۔
اردو زندہ باد
القلم پائندہ باد
قابلِستائش ہین آپ جیسے عظیم فرزندانِ اسلام من کی وجہ سے اب بھی امید بندھ جاتی ہے کہ “یہ جضاء معمورہوگی کلمہ توحیدسے”