«

»

Dec 08

القلم خط کمال

AlQalam Khat-e-kamal

القلم خط کمال

جناب اسلم کمال کا شمار ان لوگوں میں سے ہوتا ہے جنہوں نے خطاطی کو مصورانہ آہنگ سے روشناس کراکے اس میں نئی جدتین پیدا کیں اور نئی طرحیں ڈالیں ان کا ایجاد کردہ خط (خط کمال)کے نام سے مشہور ہواـ کچھ روز قبل اردو محفل کے منتظم جناب نبیل نقوی نے خط کمال کو فونٹ میں ڈھالنے کی فرمائش کی تھی لیکن اس خط کے نمونے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوئی پھر القلم اور محفل کے رکن جناب فہد احمد کیہر﴿ابوشامل﴾ نے اس خط کے نمونے سکین کر کے ارسال کر دیے اور پھر کیا تھا میں نے فورا ان نمونوں سے اشکال اخذ کرنا شروع کیں اور فونٹ تیار کر لیاـ اور اب میں اس فونٹ کو اس توقع کے ساتھ آپ سب لوگوں کی نذر کر رہا ہوں کہ آپ کو پسند آئے گا اور آپ اس سلسلہ میں اپنی آراء سے نوازیں گے۔

khat-e-kamal

اس سلسلہ میں یہ گزارش کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں جتنے خطوط بھی تیار کر رہا ہوں ان کی آفیشل ویب سائٹ جہان قلم ہے اور اگر کوئی صاحب ان فونٹ کو اپنی ویب سائٹ، فورم یا بلاگ پر رکھنا چاہیں تو وہ انہیں اپنے سرور پر اپلوڈ کرنے کی بجائے جہان قلم کا ربط مہیا فرمائیں اس طرح ہمیں اندازہ ہو سکے گا کہ کون سا فونٹ کتنی بارڈائون لوڈ ہوا ہے اور یہ اعداد و شمار میری حوصلہ افزائی کا باعث ہونگے۔
فونٹ کا ربط یہ ہے

ڈاؤن لوڈ حجم رومن نام اردو نام
(81 کلوبائٹ) AlQalam Khat-e-kamal القلم خط کمال

6 comments

  1. ابوشامل

    برادر اشتیاق! مجھے اس خط کو جدید فونٹ کی شکل میں دیکھ کر بہت زیادہ خوشی اور ساتھ میں آپ کی برق رفتاری دیکھ کر حیرت بھی ہوئی ہے۔ اللہ آپ کو مزید کام کرنے کی ہمت دے اور آپ جیسے مزید ساتھی اگر اردو کمیونٹی کو ملتے ہیں تو میں اسے اردو ٹائپوگرافی کی دنیا میں ایک انقلاب سمجھوں گا۔

  2. ڈفر - DuFFeR

    بہت عمدہ :) .

  3. القلم

    پسندیدگی کا شکریہ ابو شامل بھائی!

  4. خرم

    ماشاء اللہ۔ بہت خوب۔

  5. اشتیاق علی

    تمام احباب کا اس فونٹ کو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔ مجھے بھی بڑا فخر ہو رہا کہ میں نے اسلم صاحب کی خطاطی پر مبنی ایک فونٹ تیار کیا ہے ۔ ایک بار پھر تمام احباب کا شکریہ۔

  6. kaafps

    شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>