- AlQalam Quran Majeed Fonts
القلم قرآن مجید فانٹس
القلم اور اردو محفل کے رکن جناب عبد المجید صاحب قرآن مجید کیلئے ایک فانٹ القلم قرآن مجید فانٹ شائع کرنے کی سعارت حاصل کر رہے ہیں۔ ۔ یہ فونٹ المجید قرآنک فونٹ کا اپڈیٹ ورژن ہے جسمیں کافی سارے مسائل حل کیئے گئے ہیں ۔ پچھلے ورژن میں اردو کے حروف کیلئے سپورٹ مکمل نہیں تھا خصوصا بڑی ے کیلئے اس ورژن میں بڑی ے کے کرننگ کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ساتھ میں اس ورژن میں اعراب کے ٹکرانے ، حروف کے ٹکرانے کے مسائل حل کیئے گئے ہیں ، فونٹ میں پشتو کے الفاظ بھی شامل کیئے گئے ہیں نیز کئی اشکال کو تبدیل کیا گیا ہے مثلا بعض حروف کے ساتھ الف فائنل کی شکل تبدیل کی گئی ہے ب کشتی کی ابتدائی شکل تبدیل کی گئی ہے ۔نئے اپڈیٹ میں فونٹ کے تین ورژن شامل کئے گئے ہیں ورژن کی تبدیلی آیات نمبرز کے نشان کی تبدیلی پر منحصر کی گئی ہے فونٹ کے تین ورژنز کے نام یہ ہے۔
القلم قرآن مجید
القلم قرآن مجید 1
القلم قرآن مجید 2
ذیل میں جناب عبدالمجید کے مراسلہ کا ایک اقتباس دیا جا رہا ہے
بعض دوستوں نےفونٹ میں آیات کے نشان کو عثمانی رسم الخط کے آیات کے نشان کے نمونے پرکرنے کی خواہش کی تھی جبکہ میں نے اپنی طرف سے القلم قرآن فونٹ کے آیت کانشان بھی اسمیں شامل کیا ہے۔ آیات کے دائرہ نشان کیلئے القلم قرآن مجید ،آیات کے بیضوی نشان کیلئے القلم قرآن مجید 1، آیات کے عثمانی رسم الخط کےنشان کیلئے القلم قرآن مجید 2 استعمال کیا جاسکتا ہے۔ احباب کے سہولت کیلئے فونٹ کا آیات کے دائرہ نشان کو پرانے نام سے بھی ڈاونلوڈ کیلئے شامل کیا گیا ہے تاکہ خزائن الہدایت پروگرام میں استعمال کیا جاسکے فونٹ کے اپڈیٹڈ ورژنز خزائن الہدایت پروگرام کے قرآن پاک کے متن ساتھ بغیر کسی ایرر کے استعمال کیا جاسکتا ہےالبتہ دوستوں کے سہولت کیلئے ڈاونلوڈ میں قرآن پاک کا مکمل متن ، فونٹ کا سمپل سورۃ الفاتحہ کے ورڈ فائل میں جسمیں فونٹ کے تینوں ورژنز کو استعمال کیا گیا ہے ، اسی ورڈ فائل کا پی ڈی ایف ورژن اور ساتھ میں خزائن الہدایت کے ساتھ دستیاب قرآنی کیبورڈ جوکہ اس فونٹ کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے دستیاب ہے۔ میں اس ریلیز کے موقع پر اپنے دوستوں جناب شاکر القادری بھائی اور محترم عارف کریم کا شکریہ ادا کرونگا جنہوں نے فونٹ کے مسائل حل کرنے میں تعاون اور راہنمائی کی ہے۔ آخر میں آپ احباب سے درخواست ہے کہ فونٹ استعمال کرتے وقت میرے والد محترم(مرحوم ) کو اپنے دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔ شکریہ
نوٹ:
المجید قرآنک فونٹ کے ریلیز پر کچھ دوستوں نے اسکے نام کے سلسلے میں مشورہ دیا تھا کہ فونٹ کیلئے المجید قرآنک فونٹ نام مناسب نہیں ہے لہذا اسکا نام اس اپڈیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ آئندہ اپڈیٹس میں المجید قرآنک فونٹ کے نام سے فونٹ کی سپورٹ ختم کردی جائے گی لہذا ڈویلپر حضرات سے استدعا ہے کہ اپنے پروگرامز میں فونٹ کے نئے نام شامل کریں۔فونٹ کا اپڈیٹ ورژن پرانے نام سے خزائن الہدایت پروگرام کیلئے۔
گر قبول افتد زہے عز و شرف
| ڈاؤن لوڈ | حجم | رومن نام | اردو نام |
![]() |
(240 کلوبائٹ) | AlQalam Quran Majeed | القلم قرآن مجید |

3 comments
افتخار اجمل بھوپال
December 3, 2009 at 7:24 PM (UTC 6)
اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ بھی بتا دیجئے ۔ میں نے ڈاؤن لوڈ پر کلک کیا تو ایک کتب خانہ میں پہنچ گیا ۔ وہاں کلک کیا تو ایک اور جگہ پہنچ گیا
arifkarim
December 9, 2009 at 8:03 AM (UTC 6)
پہلے ربط پر کلک کرکے ’’یہاں سے اتاریں‘‘ والے ربط پر پہنچ جائیں!
Aleem Ashraf
February 1, 2010 at 3:10 AM (UTC 6)
Hi you all thHi you all the great persons invloved in creating this remarkable set of Quranic Fonts. I am having a slight problem though with the Verse Numbers. The problem is that my verse numbers are placed outside the Round Verse Symbols but not in the middle as they are shown in the above screenshot. Kindly suggest me what’s wrong with me. I am already so grateful to you for creating these fonts and I’ll be much more grateful if you can help me solve this issue which is driving me nuts. Thanks alot.