zoom

القلم محب علوی فونٹ

AlQalam Mohib Alvi Font

القلم فانٹ سیریز میں ایک اور نئے اور سٹائلش فانٹ کا اضافہ ۔ القلم محب علوی  فانٹ ۔  اس فانٹ کو  اردو بلاگنگ کے مشہور نام جناب  محب علوی سے منسوب کیا گیا ہے اس فانٹ کو میری خواہش پر  القلم کے رکن اشتیاق علی قادری نے تیار کیا ہے ان کے حق میں دعائے خیر  کیجئے گا

Mohib Alvimohibalvifont

ڈاؤن لوڈ حجم رومن نام اردو نام
(115.5 کلوبائٹ) AlQalam Mohib Alvi Font القلم محب علوی فونٹ

Popularity: 50%

متعلقہ موضوعات :

  1. القلم امجد علوی فونٹ
  2. القلم کمان فونٹ
  3. القلم تفسیر فونٹ
  4. القلم طاہر فونٹ
  5. علوی لاہوری نستعلیق یونیکوڈ فونٹ
  6. القلم فرحان فونٹ
  7. القلم خالد مقبول فونٹ
  8. القلم خطی نصب گر
  9. القلم قرآن فانٹ﴿ویب﴾ریلیز
  10. القلم مکی فانٹ
  11. القلم محفل فونٹ
  12. القلم شاہ زیب فونٹ
  13. القلم فردوس فونٹس
  14. القلم شاہ جہان فونٹ
  15. القلم ٹیلی نار فونٹ

5 تبصرے برائے “ القلم محب علوی فونٹ ”

  1. مکی says:

    ما شاء اللہ خوبصورت فونٹ بنایا ہے، محب علوی صاحب کی تو موج ہوگئی..

    اچھا طریقہ ہے خراج تحسین پیش کرنے کا.. وہ بلا شبہ سپر سٹار ہیں..

  2. القلم says:

    مکی بھائی آپ کا نمبر بھی آنے والا ہے اور آپ بھی تو سوپر ماما سوپر ـــ ـ ـ ـ ــ !

  3. سب سے پہلے تو محترمی و مکرمی جناب شاکر القادری صاحب کا میں دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں کہ آدھی زبان سے کی گئی فرمائش کا اس قدر جلد پورا کر دینا بلاشبہ خصوصی محبت اور الفت اور تعلق کا آئینہ دار ہے۔ اس کے بعد میں اشتیاق صاحب کا دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے اتنی محبت اور لگن سے یہ دل کش اور خوبصورت فونٹ بنایا۔ میں فونٹ کی خوبیوں اور باریکیوں پر تو روشنی نہیں ڈال سکتا کہ میں اس فن میں درسگاہ کے باہر کھڑے ان طالب علموں کی طرح ہوں جو پڑھنا تو چاہتے ہیں مگر کم علمی سے شرمندہ تو ہیں مگر خود پسندی اور نفس امارہ انہیں اقبال کم علمی سے مانع بھی رکھتا ہے۔
    فونٹ سے زیادہ مجھے خوشی شاکر صاحب آپ کے خراج تحسین سے ہوئی ہے۔

    اس فانٹ کو اردو بلاگنگ کے مشہور نام جناب محب علوی سے منسوب کیا گیا ہے

    مدت سے آرزو تھی کہ ہم بھی مشہور ہوں کسی بہانے ۔ جب بھی ٹی وی ، رسالوں ، میگزین ، کتابوں میں مشہور لوگوں کے قصے پڑھتا ، سنتا اور دیکھتا تو اللہ سے دل ہی دل میں شکوہ ضرور کرتا تھا کہ

    یااللہ مجھے کب مشہور کرے گا ایسے ایسے کو شہرت دیتا ہے مجھے بھی تو دے دے تو تیرے خزانے میں کون سی کمی ہو جائے گا ، آج اللہ نے میری ایک دیرینہ خواہش بھی پوری کردی۔ شاکر صاحب میں آپ کو بتا نہیں سکتا کہ میں آپ کا یہ جملہ پڑھ کر کتنا مسرور ہوں۔ شکر ہے آج میں بھی اکتیس سال کی دن رات محنت کے بعد مشہور ہو ہی گیا۔

    مکی یار ہتھ ہولا یار ، ابھی مجھے سٹار تو بن لینے دو پھر سپر سٹار بھی بنا لینا ورنہ لوگ کہیں گے کہ محب علوی نے دوستوں کو سکھایا پڑھایا ہوا ہے ، تم جانتے ہو نہ حاسدین حسد کرنے سے اور راشکین رشک کرنے سے باز نہیں آتے ہیں

  4. سب سے پہلے تو محترمی و مکرمی جناب شاکر القادری صاحب کا میں دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں کہ آدھی زبان سے کی گئی فرمائش کا اس قدر جلد پورا کر دینا بلاشبہ خصوصی محبت اور الفت اور تعلق کا آئینہ دار ہے۔ اس کے بعد میں اشتیاق صاحب کا دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے اتنی محبت اور لگن سے یہ دل کش اور خوبصورت فونٹ بنایا۔ میں فونٹ کی خوبیوں اور باریکیوں پر تو روشنی نہیں ڈال سکتا کہ میں اس فن میں درسگاہ کے باہر کھڑے ان طالب علموں کی طرح ہوں جو پڑھنا تو چاہتے ہیں مگر کم علمی سے شرمندہ تو ہیں مگر خود پسندی اور نفس امارہ انہیں اقبال کم علمی سے مانع بھی رکھتا ہے۔
    فونٹ سے زیادہ مجھے خوشی شاکر صاحب آپ کے خراج تحسین سے ہوئی ہے۔

    اس فانٹ کو اردو بلاگنگ کے مشہور نام جناب محب علوی سے منسوب کیا گیا ہے

    مدت سے آرزو تھی کہ ہم بھی مشہور ہوں کسی بہانے ۔ جب بھی ٹی وی ، رسالوں ، میگزین ، کتابوں میں مشہور لوگوں کے قصے پڑھتا ، سنتا اور دیکھتا تو اللہ سے دل ہی دل میں شکوہ ضرور کرتا تھا کہ

    یااللہ مجھے کب مشہور کرے گا ایسے ایسے کو شہرت دیتا ہے مجھے بھی تو دے دے تو تیرے خزانے میں کون سی کمی ہو جائے گا ، آج اللہ نے میری ایک دیرینہ خواہش بھی پوری کردی۔ شاکر صاحب میں آپ کو بتا نہیں سکتا کہ میں آپ کا یہ جملہ پڑھ کر کتنا مسرور ہوں۔ شکر ہے آج میں بھی اکتیس سال کی دن رات محنت کے بعد مشہور ہو ہی گیا۔

Leave a Reply

comments-bottom