اردو محفل کے ایڈمن سید نبیل نقوی نے فونٹ سازی میں کام آنے والے انتہائی اہم ٹولز لکھے ہیں جن کی وجہ سے فونٹ سازی میں پیش آنے والے بہت سے پیچیدہ مراحل آسان ہو گئے ہیں ایک ایسا ہی اطلاقیہ”اعراب کے ساتھ لک اپ جنریٹ کرنے کا ٹول” بھی ہے جسے جہان قلم پر استفادہ عامہ کے لیے رکھا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی نبیل کا وہ مراسلہ بھی دے رہا ہوں جو انہوں نے اس اطلاقیہ کو ریلیز کرتے وقت اردو محفل پر تحریر کیا تھاـ
”
السلام علیکم،
میں نے عبدالمجید اور عارف کی فرمائش پر اوپن ٹائپ کے لک اپس جنریٹ کرنے کے لیے ایک اور اطلاقیہ لکھا ہے۔ یہ اطلاقیہ نسخ فونٹ کے لک اپس جنریٹ کرنے والے اطلاقیے کی طرح ہی کام کرتا ہے، لیکن اس میں ایک اضافی فیچر یہ ہے کہ یہ اعراب والے لگیچرز کے لک اپس بھی جنریٹ کرتا ہے۔ یہ فیچر قرانی فونٹس کی ڈیویلپمنٹ کے سلسلے میں مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر ذیل کے لگیچرز کو دیکھیں:
| بَ بَب بَبَ ببَ بَبَبَ بَبَّبًّ بَبِبٌّ بببٍّ |
ان لگیچرز کے ذیل میں دکھائے گئے لک اپس جنریٹ ہوں گے:
bay fataha -> b1 bay_i fataha bay_f -> b1b bay_i fataha bay_f fataha -> b1b1 bay_i bay_f fataha -> bb1 bay_i fataha bay_m fataha bay_f fataha -> b1b1b1 bay_i fataha bay_m shadda fataha bay_f shadda fathatan -> b1b61b63 bay_i fataha bay_m kasra bay_f shadda dammatan -> b1b2b65 bay_i bay_m bay_f shadda kasratan -> bbb64
میں اس اطلاقیے کو افادہ عام کے لیے یہاں بمعہ سورس کوڈ فراہم کر رہا ہوں۔ سورس کوڈ ایک ویژوئل سٹوڈیو 2008 کے پراجیکٹ پر مبنی ہے۔
اس اطلاقیے کے سلسلے میں سوالات اور آراء کے لیے اسی تھریڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
”
| ڈاؤن لوڈ | مصنف | رومن نام | اردو نام |
![]() |
سید نبیل نقوی | Quran lookups | اعراب کے ساتھ لک اپ جنریٹ کرنے کا اطلاقیہ |
