«

»

Oct 06

سید ارتضی حسن

نام : سید ارتضی حسن رضوی

میرا تعلق کراچی سے ہے اور عمر تقریبا اڑتیس سال، میں نے کامرس میں گریجویشن اور کمپیوٹر سائنس میں دو سال کا ڈپلومہ انیس سو چھیاسی میں پیٹرومین سے کیا وہ زمانہ فوکس پرو کا تھا اب تو اس زمانے کے سافٹ ویئر استعمال بھی نہیں ہوتے، بہر حال اس کے بعد میں عملی میدان میں مارکیٹنگ ریسرچ کے شعبہ میں داخل ہوا جس کمپنی میں جاب ملی وہ مشہور زمانہ لیور برادز تھی جو اب یونی لیور کے نام سے مشہور ہے پانچ سال تک اس کمپنی میں مارکیٹنگ ریسرچ کے شعبہ سے وابستہ رہنے کے بعد آخری پروجیکٹ جو میں نے سپروائز کیا وہ والز آئس کریم تھی جس کا سینسز ہم نے پورے ملک میں کیا، اسکے بعد میں نے اس کمپنی سے ریزائن کردیا اور فنانس کےشعبہ میں ایک اور ملٹی نیشنل کمپنی کیڈبری کو جوائن کیا ایک سال نہ گزرا تھا کہ دینی مطالعات اور میری والدہ کی منت کی وجہ سے جو انہوں نے کربلا معلی میں مانی تھی کہ “میرا ایک بیٹاعلم دین سے وابستہ ہوجائے” میں نے اندرونی انقلاب کی کفیات مشاھدہ کرنی شروع کردی اور دین کی طرف توجہ اور دلچسپی بڑھتی ہی چلی گئ گرچہ میری والدہ نے مجھ سے اس بات کا ذکر نہیں کیا تھا۔ انیس سو پچانوےمیں اعتکاف میں شرکت کے دوران آخر کارعلم دین کے حصول کا ارادہ کیا اور حوزہ علمیہ قم میں ایڈمیشن کی درخواست دی جو کچھ عرصہ میں منظور ہوئی اور میں قم چلا گیا یہ فیلڈ میرے کیرئیر سے بالکل الگ تھی اب علم دین کے حصول کا آغاز ہوگیا، عربی، فارسی گرامر، بلاغت ،بدیع،منطق،فلسفہ،تاریخ،عق ائد،ادیان و مذاھب، سیاست، تفسیر ،علوم قرآں، علم حدیث و درایہ و بہت سارے دیگر علوم حاصل کیئے اور نو سال کےعرصے میں ایم فِل کے مرحلہ تک علم دین حاصل کرنے کے بعد دو ھزار پانچ کے زلزلہ کا سننے کے بعد اس خطے کے باسیوں کی خدمت کے جذبہ سے اپنی وائف جو عالمہ بھی ہیں کے ہمراہ مظفرآباد پہنچ گیا، یہاں پہلے دو مہینہ تو زلزلہ سے متاثرین کی مدد اور خدمت ہی کرتے رہے جو کچھ ہوسکتا تھا کیا، قیامت صغریٰ کو بہت نزدیک سے دیکھا، کشمیری لوگ اولیاء سے متمسک ہیں کیونکہ میر سید علی ھمدانی کے ذریعہ یہاں اسلام پہنچا اور انکی خشت اول ہی میں اولیاء سے تعلق لکھا گیا۔ بہر حال میں نے احساس کیا جو سب سے اہم کام ہمارے ملک میں ہونے والا ہے وہ شعور کی بلندی ہے ۔لوگ اصل اسلام کو چھوڑ کر فرقہ پرستیوں اور نفرتوں کا شکار ہیں اور یہ صرف اور صرف جہالت کی وجہ سے پے اور اکثرغلط قسم کی مفاد پرست ملا اسی راہ سے مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں اور نفرتوں کے بیج بوتے ہیں تعلیم یافتہ طبقہ میں اس قسم کے ملا کامیاب نہیں ہو پاتے کیوں کہ وہاں کیوں اور کیسے کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اور اِن لوگوں کے پاس فتووں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا لہذا کیوں اور کیسے والے افراد سے یہ بھی دور رہتے ہیں اور وہ بھی ان سے دور بھاگتے ہیں ۔ لہذا اگر بنیادی طور پر ملک کے اس گھمبیر مسئلہ کو حل کرنا ہے تو علم اور معرفت کا فروغ ہی سب سے اہم حل نظر آتا ہے۔ علامہ قبال جیسے متفکر علماء اور عرفاء جو قرآن اور تفسیر سے الہام کے علاوہ کوئٰ بات نہیں کرتے تھے انکو دین میں یہ نفرتیں اور کفر کے فتوے نظر نہ آئے لیکن یہ مفاد پرست علماءدین کی جو تفسیر کررہے ہیں وہ صرف یہ ہے کہ ہم صحیح ہیں باقی سب جہنمی ہیں پھر خدا ک رحمان و رحیم اور نبی ص کا رحمت للعالمین ہونا کیا معنی رکھتا ہے؟ معذرت کے ساتھ یہ ہم مسلمانوں کا دردِ دل ہے جو مخلص لوگوں کے سامنے چھلک پڑتا ہے،

القلم اور اس ویب سایٹ سے آگاہی مجھے کچھ عرصے پہلے ہوئی اور میں نے اردو دان طبقہ کی خدمت کے علاوہ خاص قسم کا اخلاص اس ویب پر دیکھا جس نے مجھے کھینچا اور میں باوجود یہ کہ اس فیلڈ سے اب تعلق توڑ چکا تھا خدمت خلق کے جذبہ کے تحت حاضر ہوں ۔

آپ سب سے التماس دعا ہے ، خداوند شاکر القادری اور انکے اہل خانہ کو ہر قسم کی مصیبت اور بلا سےمحفوظ رکھے۔
مریم سافٹ ویئر کاپی رائٹڈ ہے اور اسکی قیمت تقریبا پاکستانی ۱۲۰۰ روپے ہے عمدہ سافٹ ویئر ہے لیکن فارسی میں ہے لہذا اردو دان طبقہ کے لیئے کارآمد نہیں ہے

اسی وجہ سے میں نے شاکر القادری صاحب سے مشورہ اور مدد سے اس سافٹ ویئر کے فونٹس کو اردو میں ڈھالنے کا فیصلہ کیا میں برادر کی مدد اور راہنمایی کا بہت شکر گذار ہوں اگر اور لوگ بھی اس کام میں شریک ہونا چاہیں تو خوش آمدید۔
سید ارتضی حسن رضوی

مصنف کے تیار کردہ  تمام فونٹس دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

8 comments

  1. مبشر شاہ

    بہت خوب ارتضی احسن صاحب اللہ کریم سے اجر کی توقع ہے بہت خوب کام سر انجام دے رہے ہیں اللہ درجہ قبولیت عطا فرمائے ۔ہمیں بھی فونٹ سازی کا شوق چڑھا ہے آپ سکھانا پسند فرمائیں تو مہر بانی ہوگی میرا ای میل رکھ لیں
    jspshah@yahoo.com

  2. ميرا نام غلام رسول فيضي

    السلام عليکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    ميرا نام غلام رسول فيضي ہے اور ميں اس وقت قم المقدس ميں مقيم ہوں ۔ ميري پہلے سے خواہش تھي جب آپ کے فونٹس کا ذکر اردو محفل ميں ديکھا اور اس وقت ہم مجمع جھاني شيعہ شناسي ميں مشغول تھے پتہ چلا کہ آپ امام خميني ميں پڑھتے ہيں پھر معلوم ہوا کہ آپ آزاد کشمير زلزلہ زدگان کي کمک کرنے کيلئے گئے ۔

    اللہ آپ کو کامياب فرمائے آمين
    ميں نے اردو فونٹ پر کام شروع کيا ابھي ايک فونس آراش کے نام سے تيار ہونے والا ہے کچھ حروف باقي ہيں ميں نے تجربے کے طور يہ کام شروع کيا ايک ايراني دوست کي مدد سے تقريباً سمجھ گياہوں ايک مشکل ہے جس فونٹ ميں نے اردو شامل کي ہے اس کانام وہي اصلي نام شروع کرتاہے

    باقي سب دوست آپ کے لئے دعا گو ہيں ۔

  3. ميرا نام غلام رسول فيضي

    خداوند متعال بحق اہل بيت عليھم السلام کامياب فرمائے دعاؤں کا طلبگار
    غلام رسول فيضي

  4. ميرا نام غلام رسول فيضي

    grfaizi@yahoo.com

  5. القلم

    برادر مکرم غلام رسول فیضی

    فونٹ سازی کی دنیا میں خوش آمدید، امید ہے کہ جہان قلم پر جلد ہی آپ کے تیار کردو فونٹس بھی عوامی استفادہ کے لیے مہیا ہونگے

    اگر آپ فونٹ کرییٹر استعمال کرتے ہیں تو فونٹ کا نام تبدیل کرنا کوئی مشکل کام نہیں

    بس آپ فارمیٹ مینیو میں جائیں اور آٹو نیمنگ کے آپش کو منتخب فرمائیں اور وہاں فونٹ کا نیا نام دے دیں

    اب آپ کا فونٹ نئے نام سے کام کرے گا
    خداوند کریم آپ کو کامیاب و کامران فرمائے
    آمین بجاہ سید المرسلین صل اللہ علیہ وآلہ اطیبین الطاہرین

  6. ميرا نام غلام رسول فيضي

    السلام عليكم
    اُميدوارم كه حال شما خوب باشه به خانواده هم سلام برسانيد لطف شما زياده

    اسم فونت هم عوض ميشه دست گل تون درد نكنه
    يه لطف فرمائيد كه آدرس ايميل خودتون ارسال كنيد در آدرس ايميل بنده ممنونتون ميشم خدا حفظت كنه مشكل كيبورد داشتم بخاطر همين فارسي تائپ كردم و تلفن همراه اگر لطف بيشه تايپ كنيد خدا نگهدار

  7. ميرا نام غلام رسول فيضي

    فردا دوباره هم مزاحم شما مي شم

    بمناسب شهادت حضرت امام باقر عليه السلام تعزيت عرض مي كنم

  8. القلم

    برادر مکرم غلام رسول فیضی!
    سلام و احترامات فراواں!
    باوجودیکہ بفارسی استعداد بسیار ندارم، از خواندن پیام شما خیلی خوش شدم، خداوند متعال سرفرازت کنہ، ای میل آدرس خود بہ شما ارسال کردم نیز شمارہ تلفن ہم نوشتم،
    دیگہامرخدمت!
    والسلام
    نیاز مند شما

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>