«

»

Oct 04

عارف کریم

نام : عارف کریم

تاریخ پیدائش: ۱،۵،۱۹۸۷

پروفیشن: فانٹ سازی، نیٹ ورکنگ

بچپن سے  ہی اردو  فانٹس ، ٹائپوگرافی و خطاطی کا جنون ہے۔ تایا جان ہمارے شہر کے نامور خطاط تھے۔   اردو یونیکوڈ سے جان پہچان ۲۰۰۱ میں ہوئی اور  انپیج پر مبنی  کلیدی تختے ونڈوز ایکسپی کیلئے  بنائے۔ اس زمانہ میں اردو یونیکوڈ خطوط صرف چند ایک ہی تھے اور انکو بنانے کیلئے ٹولز وغیرہ م آسانی سے مہیا نہ تھے۔ یوں شوق کے باوجود  اسکام کو آگے نہیں بڑھا سکا۔

جنون کا آغاز دوبارہ ۲۰۰۷ میں ہوا جب ورڈ میں ایک اردو ڈاکو منٹ بناتے وقت اردو فانٹس کی ضرورت پڑی اور نیٹ سرچ پر اردو محفل  کا ربط حاصل ہوا۔ اس فارم پر اردو ٹائپوگرافی و خطاطی سے  متعلق بہت سا کار آمد مواد موجود تھا، جسکو استعمال کرتے ہوئے  خاکسار نے  ایک قرآنی فانٹ  (القلم قرآن)  اسکریچ سے تخلیق دیا۔ جبکہ ۲ نستعلیقی خطوط میں ٹیم ورک کیساتھ کام کیا۔

آجکل کالج کی پڑھائی کی وجہ سے فانٹ سازی ترک کی ہوئی ہے۔ البتہ نئے فانٹ سازوں کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہوں۔ القلم جہاں قلم پر ماڈریشن کی خدمات بھی سر انجام دے رہا ہوں۔

عارف

1 comment

  1. شہزاد حسین مغل

    سر عارف کریم صاحب آپ مجھے بھی فونٹ بنانا سکھا دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>