
پاکستان کے نامور کم عمر عالمی ایوارڈ یافتہ طالب علم خطاط محمد اشرف ہیرا نے چین میں منعقدہ عالمی مقابلہ خطاطی 2007 میں اول انعام حاصل کرلیا۔
حافظ آباد کے محمد اشرف ہیرا نے چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلہ خطاطی 2007 برائے یوتھ کے زمرہ عربی خطاطی (خط کوفی) میں پہلا مقام حاصل کرکے سب سے زیادہ مرتبہ خطاطی کے عالمی مقابلے جیتنے والے پاکستانی خطاط کا اعزاز حاصل کرلیا۔

محمد اشرف ہیرا کو حال ہی میں حکومت پاکستان کی طرف سے قومی و بین الاقوامی سطح پر فن خطاطی میں پاکستان کو متعدد اعزازات دلانے اور اعلی کارکردگی پر ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ برائے یوتھ “نیشنل یوتھ ایوارڈ” سے نوازا گیا تھا جبکہ انہوں نے طالب علم خطاطوں کے مابین مقابلوں میں سب سے زیادہ مرتبہ اول پوزیشن حاصل کرکے قومی ریکارڈ قائم کیا ۔
از ماہنامہ پھول نومبر 2007
محمد اشرف ہیرا عالم اسلام کے مایہ ناز خطاط خورشید عالم گوہر قلم اور رشید بٹ کے شاگرد ہیں۔





بہ شکریہ الف نظامی