«

»

Aug 03

عربی یا فارسی فونٹس میں اردو سپورٹ ڈالنا

اقتباس:
ایک خوبصورت اردو فونٹ تشکیل دینے کیلئے مدد درکار ہے۔
کہنا یہ ہے کہ اسی طرح اگر بنیادی اشکال بنالی جائیں جن میں مکمل اردو سپورٹ ہو تو اس کو فونٹ کی شکل میں*لانے کیلئے کیا جتن کرنے پڑیں گے۔ یقینا بنٹنگ کیلئے درمیانی اشکال کی ضرورت ہوگی۔ کہاں اور کتنی ؟ یہ نہیں معلوم ۔ ۔ ۔کیا احباب بتاسکیں گے کہ اس سب کیلئے کیا کرنا ہوگا۔ اگر اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا جائے تو کہاں سے؟
میں یہ کرسکتا ہوں لیکن لائن آف ایکشن چاہئے۔ مکمل میتھڈ اور ساتھیوں کی دعائیں درکار ہیں
﴿خاور بلال بشکریہ اردو محفل﴾
اقتباس:
اس فونٹ کو مکمل اردو میں بنانے کے لیے کافی محنت کرنی پڑے گی۔

پھر بھی اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ پہلے سے موجود کسی اردو فونٹ کو “ہائی لاجک فونٹ کریئٹر” پروگرام میں کھولیں (مثال کے طور پر ایشیا نسخ کو) اور پھر ایشیا نسخ کی اشکال کو اس عربی فونٹ کی متبادل اشکال سے بدلتے جائیں۔

یہ مرحلہ حل ہو جائے تو پھر دوسرا مرحلہ شروع ہو گا، جس کی تفصیل بعد میں۔ انشاء اللہ۔
﴿مہوش علی، بشکریہ اردو محفل﴾

اقتباس:
فانٹ کرئیٹر انسٹال کرنے کے بعدآپ میری طرح کام کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ مہوش نے مشورہ دیا ہے۔ بس میں اس میں مزید یہ کہنا چاہوں گا کہ یہاں کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے محفل فانٹ ڈاؤن لوڈ کریں جو اس لحاظ سے بھی بہترین فانٹ ہے کہ اس میں وولٹ کی مدد سے سارے اردو کیریکٹرس پہلے ہی شامل ہیں اور ساتھ ساتھ دوسری ’بہن‘ زبانوں۔ پشتو سندھی وغیرہ کے بھی۔
﴿اعجاز اختر، بشکریہ اردو محفل﴾
اقتباس:
سب سے پہلے آپ کو فونٹ کریٹر5.5 بمع لوازمات کے درکار ہوگا

اس کےے بعد کے مراحل کچھ اس طرح ہونگے

1ـ آپ اس عربی فانٹ کو اس پروگرام میں کھول لیں
2ـ کوئی سا ایسا یونی کوڈ فونٹ جس میں اردو سپورٹ موجود ہو اسے بھی اس پروگرام میں کھول لیں
3ـ دونوں فونٹس کو متوازی دریچوں﴿ونڈوز﴾ میں ترتیب دے لیں
4ـ اب عربی فونٹ کے گلائفس کو ایک ایک کر کے مائوس کی مدد سے کلک کر کے کاپی کریں اور اردو فونٹ کے مطلوبہ گلائفس پر کاپی کرتے جائیں اور اس طرح آپ تمام عربی حروف کی اشکال اردو فونٹ میں کا پی کر لیں گے گلائفس کو کاپی کر نے کے لیے آپ کو کسی گلف پر ماوس کے سنگل کلک کے بعد کنٹرول سی سے کاپی کرنا ہے اور دوسرے فونٹکے مطلوبہ گلف پر سنگل کلک کے بعد کنٹول وی سے پیسٹ کرنا ہے
5ـ اردو سپورٹ والے حروف کے لیے آپ کو کچھ یوں کرنا ہوگاـــــــــــــــــــــ ــ
اس حصہ کو دھیاں سے پڑھیں
مثلا آپ نے حرف “ڈ” کا گلائف بنانا ہے تو سب سے پہلے آپ عربی فونٹ میں موجود “د” کے گلائف کو کاپی کر کے اردو کے “ڈ” والے گلائف میں پیسٹ کر دیں اب آپ کے پاس ﴿ڈ﴾ کی بجائے ﴿د﴾ مہیا ہو گیا اس کو “ڈ” بنانے کے لیے ایک مرتبہ پھر عربی فونٹ کی جانب متوجہ ہوں اور حرف”ط” کے گلف پر مائوس کے ذریعہ ڈبل کلک کریں اس طرح گلائف اوپن ہو جائے گا آپ اس میں سے حرف “ط” کو پورے کا پورا منتخب کر کے کنٹرول سی کے ذریعہ کاپی کر لیں اور گللف کو کلوز کردیںـ اس کے بعد دوبارہ اردوفونٹ کے حرف ﴿ڈ﴾ والے گلف کی طرف متوجہ ہو جائیں جہاں آپ نے پہلے حرف ﴿د﴾ کاپی کیا ہوا ہے اس گلف پر ایک مرتبہ پھر ڈبل کلک کریں اور اس گلف کو اوپن کر لیں اوپن کرنے کے بعد کنٹرول وی کے ذریعہ اس میں حرف”ط” کو پیسٹ کر دیں پیسٹ ہونےے کے بعد آپ کو حرف “ط” منتخب شدہ صورت میں ملے گا اس کو آپ کونے والے ہنڈل سے پکڑ کر کھینچ تان کر چھوٹا کر لیں اور پہلے سے موجود ﴿د﴾ کے اوپر مناسب سائز میں اسطرح رکھ لیں کے وہ ﴿ڈ﴾ بن جائے اب اس گلاف کو کلوز کر دیں اب آپ کے پاس ایک اردو حرف “ڈ” موجود ہو گیا اس حرف گلف میں آپ نے حرف “ط” کو ری سائز کر کے ڈالا تھا اس “ط” کو کا پی کر لے اور دوسرے اردو حروف کی تشکیل کے لیے اسی کو استعمال کریں تاکہ یکسانیت رہے اسی طرح حروف پ، چ، وغیرہ کی تشکیل بھی ہوگی اس کے لیے عربی کے “ب” کو لیں اردو کے “پ” کی جگہ پر کاپی کریں اور اس گلاف کوکھول کر “ب” کے نقطہ کو منتخب کر کے کاپی کریں اور دو مرتبہ پیسٹ کر کے “پ” کے تین نقاط کی صورت میں ترتیب دے کر پ بنا لیں تھوڑی محنت کے بعد آپ یہ کام کر لیں گے
اور اردو فونٹ تیار ہو جائے گا
اللہ آپ کو کامیاب کرے
﴿شاکرالقادری، بشکریہ اردو محفل﴾

__________________
جہانِ قلم :: رنگا رنگ اردو یونی کوڈ فونٹس ڈائون لوڈ کریں :: اگر آپ کے پاس کوئی اردو فونٹ موجود ہے اور آپ اسے جہان قلم پر رکھنا چاہتے ہیں تو فونٹ فائل ارسال کرنے کے لیے یہاں پر دستک دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>